مکہ مکرمہ (قدرت روزنامہ) سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ریاض میں عمانی سفارت خانے نے ٹویٹر پر جاری کردہ ایک بیان میں اطلاع دی ہے کہ سعودی عرب میں عمرہ کرنے کے لیے عمانی زائرین کو لے جانے والی بس کے حادثے میں 2 افراد جاں بحق اور 18 دیگر زخمی ہو گئے، عمانی قونصل خانے اور مملکت میں متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر کوششیں کی جا رہی ہیں تاکہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو سلطنت عمان تک پہنچانے اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے عمل میں تیزی لائی جاسکے۔
بتایا گیا ہے کہ عمانی زائرین کی بس کو المناک حادثہ سہ پہر میں اس وقت پیش آیا جب وہ زائرین کو عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ لے جا رہی تھی، بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ہونے والے اس حادثے کے نتیجے میں 2 عمانی پاشندے موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ 18 افراد زخمی ہوئے، حادثے کے متاثرین میں بچے، خواتین اور مرد شامل ہیں۔
پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…
چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…