ڈینیئل کریگ پھر جاسوس بن گئے، گلاس اونین دسمبر میں ریلیز ہوگی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)2019ء کی ہٹ فلم ’نائیوز آؤٹ‘ کا سیکوئیل تیار ہوگیا، مرکزی کردار ڈینیئل کریگ ہی ادا کریں گے۔جیمز بانڈ سیریز میں عمدہ اداکاری کے بعد ڈینیئل کریگ دیگر فلموں میں بھی جاسوس کا کردار نبھاتے نظر آتے ہیں۔گلاس اونین (Glass Onion) میں وہ یونان میں ہونے والے ایک پراسرار معاملے کی تحقیقات کریں گے۔
فلم میں ان کے ہمراہ کیتھرین ہان، جیسیکا ہین وک، کیٹ ہڈسن، ایڈورڈ نورٹن اور ایتھن ہاک بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ نائیوز آؤٹ بہترین فلم کے آسکر ایوارڈ کے لیے نامزدگی میں شامل تھی۔
نئے سیکوئیل کا ستمبر میں ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پریمیئر ہوگا۔23 دسمبر کو فلم نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی، اس کے پہلے پارٹ نے دنیا بھر میں 20 کروڑ ڈالر سے زائد کا بزنس کیا تھا۔