حکومت کی بوکھلاہٹ واضح نظر آ رہی ہے: شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریکِ انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ حکومت کی بوکھلاہٹ واضح نظر آ رہی ہے۔ملتان میں شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے فسطائیت کی نئی مثال قائم کی ہے جس کی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں 15 جماعتیں ایک طرف تھیں جن کے مقابلے میں تنہا پی ٹی آئی نے کامیابی حاصل کی۔شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا ہے کہ سندھ میں ناکام ریلیف آپریشن کیا جا رہا ہے، امدادی سامان پیپلز پارٹی کے کارکنوں میں تقسیم ہو رہا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا ہے کہ سندھ میں امدادی سامان سیاسی بنیادوں پر بانٹا جا رہا ہے۔