اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کو نشانے پر رکھ لیا، کہا کہ انہیں انسانی حقوق کے تحفظ پر سبق سیکھنے کی ضرورت ہے .
فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کو بنیادی باتیں سمجھنے کی ضرورت ہے .
انہوں نے کہا کہ تشدد کے الزام میں بےحسی پر مایوسی کے اظہار کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں . فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تشدد کی حساسیت پر ریمانڈ دینے سے انکار پر مجسٹریٹ قابل تعریف ہے .