نیب افسران کو اثاثے ڈکلیئر کرنا پڑیں گے، نور عالم خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے چیئرمین نور عالم خان کا کہنا ہے کہ نیب افسران کو اثاثے ڈکلیئر کرنا پڑیں گے، سنا ہے نیب افسران بہت خوش ہیں کہ اثاثے ظاہر نہیں کریں گے، نیب کے لوگ فرشتے نہیں ہیں، نیب چیئرمین کو بتادیں کہ ایسٹ ڈکلیئریشن تو دینا پڑیں گے۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں پی اے سی نے خردبرد میں ملوث ملازمین کو گرفتار کرنے کی ہدایت کردی۔
چیئرمین پی اے سی نور عالم خان کا کہنا ہے کہ مفرور افراد کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کیے جائیں، زرعی ترقیاتی بینک کے باقی ملزمان سے ریکوری کی جائے۔
نور عالم خان نے کہا کہ زرعی ترقیاتی بینک کے 2 سینئر افسران کرپشن میں ملوث ہیں، 2 میں سے ایک افسر نے ضمانت کروالی ہے۔صدر زرعی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ کسانوں کے ذمہ 12 ارب روپے کے قرضے ری شیڈول کر دیے۔