وزیراعظم کی ہدایت پر افغانستان سے پاکستانیوں کو لانے کا آپریشن شروع کردیا ہے، ارشد ملک
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سی ای او پی آئی اے ائیرمارشل ارشد ملک کہتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر افغانستان سے پاکستانیوں کو لانے کا خصوصی آپریشن شروع کردیا ہے۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا ہے کہ فوری طور پر 2 پی آئی اے پروازوں کو کابل روانہ کر رہے ہیں، کل مزید 3 پروازوں کو کابل روانہ کرکے پاکستانیوں کو وطن واپس لائینگے۔
ارشد ملک نے مزید بتایا کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال میں پاکستانیوں کو بحفاظت لانا بڑا مشن ہے ، پی آئی اے بوئنگ 777 جیسے بڑے جہاز اس مشن پر لگا رہے ہیں۔واضح رہے کہ بوئنگ 777 سے زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کو افغانستان سے پاکستان لایا جاسکے گا۔