سیاسی جماعتیں مختصر مدت کیلئے سیاسی سیز فائر کریں: میاں رضا ربانی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق چیئرمین سینیٹ اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں مختصر مدت کے لیے سیاسی سیز فائر کریں۔رضا ربانی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سندھ میں سیلاب کی 2010ء سے بھی زیادہ خراب صورتِحال ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں سیلاب کی تباہی کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا، جنوبی پنجاب میں تمام انفرا اسٹرکچر تباہ ہو گیا ہے۔
پی پی پی کے رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیلاب کی تباہی سے نمٹنے کے لیے قومی کوشش کرنے کی ضرورت ہے، سیلاب متاثرین کے لیے عالمی عطیات کے حصول کی کوشش کی جائے۔