اسد عمر کی عبوری ضمانت منظور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد کی مقامی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما اسدعمر کی عبوری ضمانت منظور کرلی . تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ظفر عباس نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے 7 ستمبر کو پولیس کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا .


دفعہ 144 اورایمپلی فائرایکٹ کی خلاف ورزی پر درج مقدمے میں رہنما تحریک انصاف اسد عمر نے اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت میں ضمانت کی درخواست دائرکی تھی .
اسد عمرنے درخواست ضمانت وکیل سردارمصروف خان کے ذریعے دائر کی جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ پولیس کے سامنے شامل تفتیش ہونے کو تیار ہوں . استدعا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا گیا، ضمانت منظور کی جائے .
اسد عمرکی جانب سے درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ خدشہ ہے کہ سوسائٹی میں تضحیک کے لیے گرفتار کیا جائے گا . جب ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں تو پٹیشنر اس وقت لاہور کی ریلی میں شریک تھا .
اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرارآفس کی جانب سے پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری اسد عمر کی عبوری درخواست ضمانت پر اعتراض عائد کیا تھا . ذرائع رجسٹرارآفس کے مطابق ہائی کورٹ سے پہلے سیشن کورٹ سے ضمانت لینے کا فورم موجود ہے . اسد عمر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست جمع کرائی تھی .

. .

متعلقہ خبریں