سیاسی جماعت بنانے سے متعلق آفریدی نے اپنی رائے کا اظہار کر دیا

کراچی (قدرت روزنامہ) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سیاسی جماعت بنانے سے متعلق اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا ہے, گلوکار شہزاد رائے نے بتایا کہ میں شاہد آفریدی کو مجبور کرتا رہا لیکن وہ نہیں مانے اور ان کا کہنا تھا کہ میں کوئی پارٹی نہیں بنانا چاہتا۔
شاہد آفریدی حال ہی میں گلوکار شہزاد رائے کے ہمراہ نجی ٹی وی کے ایک شو میں شریک ہوئے جہاں دونوں شخصیات نے سیاست میں انٹری سے متعلق گفتگو کی۔شو کے دوران شہزاد رائے نے بتایا کہ میں راستے میں شاہد آفریدی سے گزارش کر رہا تھا کہ وہ سیاسی جماعت بنا لیں۔
شہزاد رائے کے مطابق شاہد آفریدی کا ماننا ہے کہ انصاف اور تعلیم دو اہم اور بنیادی چیزیں ہیں جس پر میں نے شاہد آفریدی سے کہا کہ انصاف پر ایک سیاسی جماعت بنائی جا چکی ہے، اب ایجوکیشن پر برائے مہربانی آپ ایک پارٹی بنائیں۔شہزاد رائے کی خواہش پر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ شہزاد رائے مجھے مشورے دے رہے ہیں، وہ خود بھی آئیں، شہزاد خود یہ کام کیوں نہیں کرتے؟سابق کپتان کی پیشکش پر شہزاد رائے نے جواب دیا کہ اگر شاہد آفریدی سیاسی جماعت بناتے ہیں تو میں ان کی پارٹی جوائن کر لوں گا۔