200 یونٹ والوں کے ترمیم شدہ بل 26 اگست سے جاری ہوں گے، کےالیکٹرک
کراچی (قدرت روزنامہ)کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ 5 کلو واٹ لوڈ اور200 یونٹ والوں کے ترمیم شدہ بل 26 اگست سے جاری ہوں گے۔ترجمان کےالیکٹرک نے بتایا کہ ترمیم شدہ بلوں سے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز نکال دیے گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ترمیم شدہ بلوں میں ادائیگی کی آخری تاریخ 30 اگست تک ہوگی۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ صارفین کیلئے اتوار کو بھی کسٹمر کیئر سینٹر 5 بجے تک کھلے ہوں گے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ٹائم آف یوز اور 200 یونٹ سے زائد بل کے رہائشی صارفین کیلئےکوئی تبدیلی نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تجارتی اور صنعتی صارفین کے بلوں کی ادائیگی کی تاریخ میں تبدیلی نہیں کی گئی۔