شاہ سلمان بن عبدالعزیز کاپاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا حکم جاری

ریاض(قدرت روزنامہ) سعودی عرب کے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا حکم جاری کردیا۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طرف سے پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا حکم سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کی معیشت اور عوام کی مدد کا اعادہ ہے۔
بتایا گیا ہے کہ سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان نے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو کو ٹیلیفونک رابطہ کرکے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی طرف سے پاکستان میں ایک بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کے حکم سے متعلق آگاہ کیا۔ اسی طرح سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان اور وزیرخارجہ پاکستان بلاول بھٹو کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی اور بین الاقوامی معاملات سمیت دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی العریبیہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کواس وقت معاشی بدحالی اور مالی ادائیگیوں میں عدم توازن کا سامنا ہے، غیرملکی ذخائر 7.8ارب ڈالر تک گرچکے ہیں، جوبمشکل ایک ماہ کی درآمدات کیلئے کافی ہوں گے۔پاکستان کو اس وقت مہنگائی، ڈالر کی قدر میں اضافے سمیت کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں بھی اضافے کا سامنا ہے۔یاد رہے اس سے قبل وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری سے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں دوطرفہ برادرانہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے سعودی ہم منصب کو پاکستان میں غیرمعمولی سیلاب سے ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا۔ سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان نے سعودی عرب کی طرف سے پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی تھی۔ دوسری جانب وزیراعظم محمد شہبازشریف نے دورہ قطر میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے ساتھ اپنی ملاقات کو انتہائی مفید اور نتیجہ خیز قرار دیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہم نے اپنے بہترین دو طرفہ تعلقات کو اسٹریٹجک مصروفیات کی اگلی سطح تک لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہماری معیشت کے مختلف شعبوں میں قطر کی طرف سے 3 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری پر امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کا شکر گزار ہوں۔

Recent Posts

واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے ’لائسنس‘ اور 2500 ڈالر فیس لازمی قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…

11 mins ago

پاکستان میں وی پی این رجسٹریشن کرانے کا نیا طریقہ سامنے آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…

22 mins ago

کیلشیم اور پروٹین سے بھرپور … زیادہ فائدہ مند اور طاقتور دودھ گائے کا یا پھر بھینس کا؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…

25 mins ago

نبی اکرم ﷺ کے سونے سے پہلے 3 حکم٬ سائنسدان نتائج دیکھ کر دنگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…

37 mins ago

مہوش حیات کو شادی کیلئے کیسا لڑکا چاہیے؟ انٹرویو وائرل

مہوش حیات کا کہنا ہے کہ وہ شادی کیلئے تیار ہیں اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان…

54 mins ago

بالی ووڈ کا امیر ترین خاندان جو ماضی میں پھل فروخت کرتا تھا، آج دولت کتنی ہے؟

یہ خاندان ماضی میں پھل فروخت کیا کرتا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کا سب سے…

1 hour ago