کراچی ؛ ساحل پر پھنسے بحری جہاز کو نکالنے میں مسلسل ناکامی ، آپریشن 21 اگست تک ملتوی

کراچی(قدرت روزنامہ) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے ساحل پر پھنسے غیر ملکی بحری جہاز کو نکالنے میں مسلسل ناکامی کے بعد آپریشن 21 اگست تک ملتوی کردیا گیا . تفصیلات کے مطابق کلفٹن کے ساحل پر پھنسے ہوئے غیرملکی بحری جہاز ہینگ ٹونگ کو نکالنے کا آپریشن 21 اگست تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، سی ویو کے ساحل پر پھنسے جہاز کو نکالنے کیلئے نئی حکمت عملی بنائی جائے گی کیوں کہ اس وقت بحری جہاز ہینگ ٹونگ کا 8 ٹن وزنی وائر کا ٹگ بوٹ سے منسلک ہونا تقریباً ناممکن ہے ، اس لیے نئی حکمت عملی میں ڈائیورز کی مدد سمیت چھوٹی بارج کے استعمال پر غور کیا گیا ہے .

دوسری طرف یوم آزادی کے موقع پر عوام کی بڑی تعداد کی آمد کے باوجود ساحل پر پھنسے جہاز کی سیکیورٹی ہٹا لی گئی، شہریوں کی بڑی تعداد جہاز تک پہنچ گئی اس دوران متعدد من چلے جہاز پر بھی چڑھ گئے ، ذرائع کے مطابق انتظامیہ نے کراچی کے ساحل پر پھنسے بحری جہاز کی سیکوریٹی ہٹا دی ہے جس کی وجہ سے یوم آزادی پر ساحل کا رخ کرنے والی عوام کی بڑی تعداد جہاز تک پہنچ گئی جب کہ جہاز کی ری فلوٹنگ کے آپریشن کی تیاریاں مکمل نہ ہوسکیں اور پہلے سے کیے گئے انتظامات کو بھی نقصان پہنچا ، جہاز کا عملہ عوام کے جم غفیر کو دیکھ کر حیران ہوگیا اور جہاز کی سیکیورٹی میں ناکامی پر تشویش کا اظہار کیا . جہاز رانی کے ماہرین کے مطابق ساحل پر پھنسے جہاز کی حفاظت حکومت پاکستان کی ذمے داری ہے اور پاکستان پہلے ہی اس جہاز کو حفاظتی تحویل میں لے چکا ہے، اس کے باوجود پورٹ حکام اور ساحلی امور کی وزارت جہاز کو سیکیورٹی فراہم کرنے میں ناکام رہی جو بین الاقوامی میری ٹائم قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے ، جہاز کی ری فلوٹنگ کرنے والے عملے کے اراکین کی مطابق سیکیورٹی ختم ہونے سے عوام کو جہاز تک پہچنے کی کھلی چھوٹ مل گئی اور شہریوں کا ہجوم ساحل پر نصب مشینری اور آلات پر چڑھ کر سیلفیاں بناتا رہا جس سے نہ صرف اہم مشینری اور آلات کو نقصان پہنچ سکتا ہے، بلکہ کسی بھاری سامان کے گھرنے سے جہاز پر سوار شہریوں کی جان کو بھی خطرہ لاحق ہےجب کہ جہاز کو اتوار کے روز نکالنے کے لیے کیے گئے انتظامات کو بھی نقصان پہنچا . . .

متعلقہ خبریں