لارڈز ٹیسٹ، ’’اجنبی‘‘ کرکٹر بھارتی ٹیم کا حصہ بن گیا

لندن (قدرت روزنامہ) لارڈز ٹیسٹ کے دوران ’’اجنبی‘‘ کرکٹر بھارتی ٹیم میں شامل ہوگیا۔ لارڈز ٹیسٹ کے تیسرے دن لنچ کے بعد ایک شخص بھارتی ٹیم جیسی شرٹ پہن کر میدان میں داخل ہوگیا تاہم سیکیورٹی اہلکاروں نے اسے پکڑ کر فیلڈ سے باہر نکال دیا۔ برطانوی شہری نے لنچ کے بعد گراؤنڈ میں داخل ہوکر بھارتی ٹیم کو جوائن کرلیا اور فیلڈ تبدیلی سے متعلق احکامات دینا شروع کردیے، مذکورہ شخص کی شرٹ پر ”جارو 69‘‘ درج تھا۔
اس صورتحال پر ٹی وی پر کمنٹری کرنے والے سابق انگلش کپتان مائیکل ایتھرٹن نے کہا کہ بھارتی کھلاڑیوں کے درمیان موجود یہ شخص ایسا ظاہر کررہا تھا کہ وہ بھی میچ کا حصہ ہے، بعدازاں اس شخص کو ٹی وی کیمروں نے سٹینڈ میں دکھایا تو بھارتی پیسر سراج بھی مسکراتے ہوئے دکھائی دیے۔

واضح رہے کہ دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 391 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
انگلینڈ کو پہلی اننگز میں بھارت پر 27 رنز کی برتری حاصل ہے۔ تیسرے دن کا کھیل شروع ہوا تو انگلینڈ نے بہترین بلے بازی کا سلسلہ جاری رکھا۔کپتان جو روٹ نے بیئر سٹو کے ساتھ مل کر بہترین پارٹنر شپ قائم کی۔بیئر سٹو 57رنز بناکر محمد سراج کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔بیئر سٹو کے بعد جوز بٹلر بیٹنگ کے لئے آئے وہ 23 رنز بناکر ایشانت شرما کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
وکٹ کے ایک طرف کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کا سلسلہ جاری رہا تاہم دوسری جانب کپتان جو روٹ نے جم کر بھارتی باؤلرز کا سامنا کیا،جو روٹ 180رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔بھارت کی جانب سے محمد سراج نے چار، ایشانت شرما نے تین جبکہ محمد شامی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل بھارتی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 364 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی، واضح رہے کہ بھارت اور انگلینڈ کا پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا تھا۔

Recent Posts

ملک میں گاڑیوں کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) آٹو موبائل کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی…

47 mins ago

جے یو آئی کو کراچی میں جلسے کی اجازت نہیں ملی

کراچی (قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کو کراچی میں جلسے کی اجازت نہیں…

1 hour ago

موبائل سمز بلاک کرنے کیلیے ایف بی آر کے مراسلے کا جائزہ لیکر فیصلہ کرینگے، پی ٹی اے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی طرف…

1 hour ago

گندم کی خریداری، حافظ نعیم کا وزیراعلیٰ ہاؤس پنجاب کے گھیراؤ کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ) جماعت اسلامی نے گندم کی خریداری نہ کیے جانے کے خلاف تحریک چلانے…

1 hour ago

ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی، 17.3 فیصد ہوگئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں گزشتہ ماہ اپریل کے دوران مہنگائی میں اضافے کی شرح…

2 hours ago

پاکستان کسی غیر ملکی حکومت کو اڈے فراہم نہیں کرے گا، دفتر خارجہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کسی ملک کے خلاف…

2 hours ago