علی انصاری اور عمران ہاشمی کے چہرے ملتے ہیں؟
کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستانی معروف اداکار علی انصاری کے جوابات نے جیو نیوز کے شو کے دوران ناظرین کو ہنسنے پر مجبور کر دیا۔اداکارہ صبور علی نے شوہر، علی انصاری کے ہمراہ جیو نیوز کے مشہور ترین شو ’ہنسنا منع ہے‘ میں شرکت کی۔
اس دوران اس خوبصورت جوڑی نے میزبان تابش ہاشمی کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے دلچسپ انداز میں جوابات دیے۔
شو کے دوران اداکارہ صبور علی کا کہنا تھا کہ مجھے اچھا لکھنے والے بہت پسند ہیں، میں رائٹر سے زیادہ اسکرپٹ پر دھیان دیتی ہوں کہ کہانی لکھی کیسے گئی ہے۔
View this post on Instagram
شو کے دوران تابش ہاشمی نے علی انصاری سے پوچھا کہ لوگ آپ کا چہرہ عمران ہاشمی سے بہت ملاتے ہیں، آپ کی شکل کی وجہ سے کام کی وجہ سے، اس پر آپ کا کیا کہنا ہے؟
تابش ہاشمی کے اس دلچسپ سوال کے جواب میں علی انصاری نے کہا کہ لوگ صرف چہرہ ملاتے ہیں لیکن مجھے اُن جیسے کام کرنے کو نہیں ملے اور نہ ہی میں ایسے کام کروں گا۔واضح رہے کہ تابش ہاشمی کی میزبانی میں پاکستان کا مقبول ترین کامیڈی شو آج رات 11 بج کر 5 منٹ پر نشر کیا جائے گا۔