بلوچستان میں 3 سے زائد مقامات پر آپٹیکل فائبر کیبل کٹا ہے، امین الحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں 3 سے زائد مقامات پر آپٹیکل فائبر کیبل کٹ گیا ہے۔امین الحق نے بتایا کہ پی ٹی سی ایل حکام کو رابطے بحال کرنے کیلئے فوری ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ چند گھنٹوں میں مواصلاتی رابطوں کو بحال کردیا جائے گا، سندھ کے کئی علاقوں میں بھی موبائل،انٹرنیٹ کے مسائل آ رہے ہیں۔امین الحق کا مزید کہنا تھا کہ ایندھن کی ترسیل متاثر ہونے سے موبائل ٹاورز کو فعال رکھنے میں مشکلات ہیں۔