بلوچستان میں 3 سے زائد مقامات پر آپٹیکل فائبر کیبل کٹا ہے، امین الحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں 3 سے زائد مقامات پر آپٹیکل فائبر کیبل کٹ گیا ہے . امین الحق نے بتایا کہ پی ٹی سی ایل حکام کو رابطے بحال کرنے کیلئے فوری ہدایات جاری کردی گئی ہیں .


انہوں نے کہا کہ آئندہ چند گھنٹوں میں مواصلاتی رابطوں کو بحال کردیا جائے گا، سندھ کے کئی علاقوں میں بھی موبائل،انٹرنیٹ کے مسائل آ رہے ہیں . امین الحق کا مزید کہنا تھا کہ ایندھن کی ترسیل متاثر ہونے سے موبائل ٹاورز کو فعال رکھنے میں مشکلات ہیں .

. .

متعلقہ خبریں