افغان رہنماؤں کا اہم وفد پاکستان آرہاہے ، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغان رہنماؤں کا اہم وفد پاکستان آرہاہے۔تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی ترقی اورخوشحالی ہمارا ایجنڈا ہے ، دنیا کو افغانستان کے مسئلے کی سنگینی کا اچھے سے علم ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کواس مسئلےکوسلجھانےکی کوشش کرنی چاہیےنہ کہ الجھانےکی ، بھارت اس مسئلے میں تعمیری کردارنبھائےگاتویہ اچھاتاثرہوگا ، یہ خیرسگالی کاوقت ہےنہ کہ رکاوٹیں پیداکرنےکا ، افغانستان کی قیادت اس وقت آزمائش میں ہے ، افغانستان کےمستقبل کافیصلہ افغانوں نےکرناہے۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ افغانستان میں تمام گروپوں کونمائندگی ملنی چاہیے ، افغان عوام امن اوراستحکام چاہتی ہے ، خواہش ہے کہ مسئلہ گفت و شنید سے حل ہو ، آج شام برطانوی وزیرخارجہ سےبھی بات چیت ہوگی ، ہمارا افغانستان میں کوئی فیورٹ نہیں ہے ، واضح کہہ چکےہیں کہ افغانستان کے داخلی معاملات میں مداخلت نہیں کرتے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دنیانےبھی تسلیم کرلیاکہ مذاکرات ہی مسئلےکاواحد حل ہیں ، پاکستان کاموقف واضح ہےکہ افغان مسئلےکافوجی حل نہیں ، محرم الحرام سےمتعلق سیکورٹی صورتحال پرسی پی اوسےبریفنگ لی ، ہم نےلاکھوں افغانوں کوجگہ دی اورعزت واحترام کیساتھ پیش آئے۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چندلوگوں پرتوجہ نہیں دےرہے، عام افغان عوام کی بہتری چاہتےہیں ، افغانستان میں غیرملکی دستےصرف کابل ایئرپورٹ کی سیکورٹی کیلئےآئےہیں ، افغان قیادت بڑےپن کامظاہرہ کرےاورمل بیٹھ کرمسئلےکاحل نکالیں۔