افغان رہنماؤں کا اہم وفد پاکستان آرہاہے ، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغان رہنماؤں کا اہم وفد پاکستان آرہاہے . تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی ترقی اورخوشحالی ہمارا ایجنڈا ہے ، دنیا کو افغانستان کے مسئلے کی سنگینی کا اچھے سے علم ہے .

انہوں نے کہا کہ بھارت کواس مسئلےکوسلجھانےکی کوشش کرنی چاہیےنہ کہ الجھانےکی ، بھارت اس مسئلے میں تعمیری کردارنبھائےگاتویہ اچھاتاثرہوگا ، یہ خیرسگالی کاوقت ہےنہ کہ رکاوٹیں پیداکرنےکا ، افغانستان کی قیادت اس وقت آزمائش میں ہے ، افغانستان کےمستقبل کافیصلہ افغانوں نےکرناہے . وزیرخارجہ نے کہا کہ افغانستان میں تمام گروپوں کونمائندگی ملنی چاہیے ، افغان عوام امن اوراستحکام چاہتی ہے ، خواہش ہے کہ مسئلہ گفت و شنید سے حل ہو ، آج شام برطانوی وزیرخارجہ سےبھی بات چیت ہوگی ، ہمارا افغانستان میں کوئی فیورٹ نہیں ہے ، واضح کہہ چکےہیں کہ افغانستان کے داخلی معاملات میں مداخلت نہیں کرتے . شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دنیانےبھی تسلیم کرلیاکہ مذاکرات ہی مسئلےکاواحد حل ہیں ، پاکستان کاموقف واضح ہےکہ افغان مسئلےکافوجی حل نہیں ، محرم الحرام سےمتعلق سیکورٹی صورتحال پرسی پی اوسےبریفنگ لی ، ہم نےلاکھوں افغانوں کوجگہ دی اورعزت واحترام کیساتھ پیش آئے . وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چندلوگوں پرتوجہ نہیں دےرہے، عام افغان عوام کی بہتری چاہتےہیں ، افغانستان میں غیرملکی دستےصرف کابل ایئرپورٹ کی سیکورٹی کیلئےآئےہیں ، افغان قیادت بڑےپن کامظاہرہ کرےاورمل بیٹھ کرمسئلےکاحل نکالیں . . .

متعلقہ خبریں