اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عدالت نے بلدیاتی الیکشن کےفیصلے کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست پرالیکشن کمیشن ودیگرکونوٹس کردیے . تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں تحریک انصاف نے بلدیاتی الیکشن کے فیصلے کے خلاف تحریک انصاف کی درخواست کی سماعت ہوئی .
سندھ ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن، چیف سیکریٹری سندھ، سیکریٹری بلدیات اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے یکم ستمبر کو جواب طلب کرلیا . درخواست اراکین سندھ اسمبلی خرم شیرزمان اور راجہ اظہر کی جانب سے دائر کی گئی ہے .
وہاب بلوچ ایڈووکیٹ نے مؤقف پیش کیا کہ الیکشن کمیشن نے صرف ایک پارٹی کو سن کر کراچی، حیدر آباد اور سکھر ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیے . الیکشن کمیشن نے کسی دوسری پارٹی کا مؤقف سننا بھی گوارہ نہیں کیا . وکیل درخواست گزارنے کہا کہ الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کا نیا شیڈول بھی جاری نہیں کیا، کراچی میں زیادہ بارش نہیں ہورہی . الیکشن کمیشن نے بلدیاتی الیکشن ملتوی کردیے .
تحریک انصاف کی جانب سے وکلا نے دائر درخواست میں مؤقف اپنایا کہ انتخابات سندھ حکومت، اس کی اتحادی جماعتوں کی خواہش پر ملتوی کیے گئے ہیں . انتخابات ملتوی کرکے عوام کو نمائندے منتخب کرنے سے روکا گیا . درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ دوسرے مرحلے کے انتخابات فوری کروانے کا حکم دیا جائے .