سندھ میں شدید بارشوں سے بختاور بھٹو کا آبائی گھر بھی متاثر

نوڈیرو (قدرت روزنامہ)سابق صدر آصف علی زرداری کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کی جانب سے نوڈیرو میں واقع اپنے آبائی گھر کی تازہ تصویر شیئر کی گئی ہے .
سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کی بیٹی اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر بتایا ہے کہ اُن کا صوبہ سندھ کے ضلع لاڑکانہ، نوڈیرو میں واقع آبائی گھر بھی بارشوں سے متاثر ہوا ہے .



بختاور بھٹو کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گھر کی چھت زمین پر گری ہوئی ہے جبکہ چھت کے گارڈر لٹک رہے ہیں .
واضح رہے کہ بختاور بھٹو زرداری کی شادی 2021 میں ہوئی تھی، شادی کے بعد وہ دبئی شفٹ ہو گئی ہیں اور اُن کا ایک بیٹا میر حاکم محمود بھی ہے .

. .

متعلقہ خبریں