ایئربلیو ایئرلائن کی پرواز بڑے حادثے سے بچ گئی
کراچی (قدرت روزنامہ)ایئر بلیو ایئرلائن کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی پرواز بڑے حادثے سے بچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی اے 206 پرواز میں ٹیک آف کے فوری بعد اچانک تیکنیکی خرابی ہوگئی، کپتان نے ایئر ٹریفک کنٹرول کو جہاز میں خرابی کی اطلاع اور ہنگامی لینڈنگ کی اجازت لی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اچانک خرابی سے جہاز میں اڑان کے دوران ہی جھٹکے کھائے، ایئر بلیو کی پرواز کو کپتان نے بحفاظت لینڈ کرالیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پرواز میں 150 سے زائد مسافر سوار ہیں ،جہاز میں خرابی کے باعث کراچی سے اسلام آباد 3 بجے جانے والی ایئر بلیو کی پرواز روانہ نہ ہوسکی ۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پریشانی کا شکار مسافروں کو جہاز سے اتار کر کراچی ایرپورٹ کے لائونج میں بٹھادیا گیا ہے۔