شیری رحمٰن نے بین الاقوامی اداروں سے امداد کی اپیل کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمٰن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اس دہائی کے سب سے بڑے انسانی بحران سے گزر رہے ہیں، ہمیں بین الاقوامی امداد کی ضرورت ہے . انہوں نے اپنے جاری کردہ وڈیو بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت ماحولیاتی تبدیلی کے باعث سنگین مسائل جیسے ہیٹ ویو، بارشوں اور سیلاب کا سامنا ہے .


وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ ہم ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کی صف اول میں کھڑے ہیں، اس وقت پاکستان مون سون کے 7ویں اسپیل سے گزر رہا ہے جو ملکی تاریخ میں کبھی نہیں دکھا گیا .
انہوں نے کہا کہ اب دہائی کے سب سے بڑے مونسٹر مون سون نے تباہی مچادی ہے، بارشوں اور سیلاب سے سب سے زیادہ سندھ اوربلوچستان متاثر ہیں .
سینیٹر شیری رحمٰن نے بتایا کہ ابھی بھی لاکھوں افراد خطرے سے دوچار ہیں، لوگ خوراک اور پناہ کے بغیرکھلے آسمان کے نیچے بیٹھے ہوئے ہیں . انہوں نے کہا کہ ہمیں اس سے نمٹنا کسی صوبے یا وفاق کے بس کی بات نہیں ہے، ہمیں بین الاقوامی امداد کی ضرورت ہے .

. .

متعلقہ خبریں