انٹر بینک میں ڈالر 220 روپے سے اوپر چلا گیا

کراچی (قدرت روزنامہ)انٹر بینک میں ڈالر 1.34 روپے مہنگا اور اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے سستا ہوگیا۔انٹر بینک میں اب سے کچھ دیر پہلے تک ایک ڈالر 220 روپے 70 پیسے کا ہوگیا تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 229 روپے کی سطح پر موجود تھا۔
گزشتہ روز بھی روپے کی قدر میں کمی کا تسلسل دیکھا گیا تھا اور ڈالر کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ ہوا تھا۔اس کے علاوہ جمعرات کے روز یورو 3 روپے اور پاؤنڈ 4 روپے مہنگا ہوا تھا۔
فاریکس ایسوسی ایشن کی گزشتہ روز جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعرات کو بھی روپے کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار رہا اور روپے کے مقابلے میں انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید ایک روپے کے اضافے سے 218.50 روپے سے بڑھ کر 219.50 روپے اور قیمت فروخت 60پیسے کے اضافے سے 219.00 روپے سے بڑھ کر 219.60 روپے ہو گئی تھی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ایک روپے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 225.00 روپے سے بڑھ کر 226.00 روپے اور قیمت فروخت 227.00 روپے سے بڑھ کر 228.00 روپے ہوئی۔
فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 3 روپے کے اضافے سے 223.00 روپے سے بڑھ کر 226.00 روپے اور قیمت فروخت 225.50 روپے سے بڑھ کر 228.50 روپے ہو گئی جبکہ 4 روپے کے اضافے سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 264.00 روپے سے بڑھ کر 268.00 روپے اور قیمت فروخت 267.00 روپے سے بڑھ کر 271.00 روپے ہو گئی۔

Recent Posts

انتخابی فائدے کیلیے مودی مسلم دشمنی میں زہرآلود تقاریر کررہے ہیں، عالمی میڈیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت میں حالیہ انتخابات کے پیش نظر ہندو انتہا پسند سیاسی جماعت…

2 mins ago

اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی پرائم منسٹر تعیناتی کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق دلائل اور قانونی نکات طلب

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ ہائیکورٹ نے اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی پرائم منسٹر تعیناتی کیخلاف درخواست کے…

12 mins ago

سرحدی کشیدگی؛ ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈر سیل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایران نے دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر افغانستان کے ساتھ…

13 mins ago

اے ڈی بی اور ملکی اداروں کا معاشی کارکردگی پراطمینان کا اظہار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی)اور ملکی اداروں نے پاکستان کی معاشی کارکردگی پر…

17 mins ago

سندھ کابینہ، گاڑیوں کی پریمیم نمبر پلیٹس متعارف کرانیکا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ کابینہ نے گاڑیوں کی پریمیم نمبر پلیٹس متعارف کرانیکا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ…

21 mins ago

بھارت کے ایک ہسپتال میں موبائل ٹارچ کی روشنی میں آپریشن، حاملہ خاتون اور بچہ دم توڑ گئے

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے شہر ممبئی میں موبائل فون کے ٹارچ کی روشنی میں…

21 mins ago