دانیہ ملک کی والدہ کے بشریٰ اقبال، طوبیٰ انور اور صحافی پر سنگین الزامات

لاہور (قدرت روزنامہ)رکنِ قومی اسمبلی و میزبان عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ اور ٹک ٹاکر دانیہ ملک کی والدہ نے ایک بار پھر عامر لیاقت کی پہلی اور دوسری اہلیہ سمیت ایک صحافی پر سنگین الزامات عائد کردیے۔
دانیہ ملک کی والدہ سلمیٰ کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نیا ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اُن کے ساتھ دھوکا ہوا ہے، دھوکا یاسر شامی (ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے صحافی) نے کیا ہے، عامر لیاقت کی ویڈیو یاسر شامی نے لیک کی تھی۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by salma sajjad (@salma_sajjad_official)


دانیہ کی والدہ کا بتانا ہے کہ وہ انٹرویو کے لیے جب آیا تھا تو اُس نے عامر لیاقت کے خلاف باتیں کی تھیں اور کہا تھا کہ اس شخص کے ہاتھ اپنی بیٹی نہیں دیجئے گا ورنہ یہ آپ کی بیٹی کا حال بشریٰ اور طوبیٰ (عامر لیاقت کی پہلی اور دوسری سابقہ اہلیہ) جیسا کر دے گا۔
دانیہ کی والدہ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے عامر لیاقت کو آگاہ کر دیا تھا کہ ویڈیو یاسر شامی نے لیک کی ہے۔دانیہ کی والدہ نے کہا کہ میری بیٹی کی عمر 18 سال ہے، وہ اس عمر میں بیوہ ہو گئی ہے، اُس پر بہت بہتان الزامات لگائے گئے ہیں، میں اکیلی بے سہارا عورت ہوں، ہماری مدد کریں ہمارا ساتھ دیں، ہمارے ساتھ دھوکا ہوا ہے۔
انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں مزید کہا ہے کہ مجھے نہیں معلوم تھا کہ یاسر شامی طوبیٰ اور بشریٰ کی طرف سے آیا ہے، انہوں نے مل کر سب کیا ہے، یہ ایک گینگ ہے، میری مدد کریں۔