فواد چوہدری کا حکومت سے آئی ایم ایف ڈیل کی تفصیلات سامنے لانے کا مطالبہ

اسلام اباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے حکومت سے آئی ایم ایف ڈیل کی تفصیلات سامنے لانے کا مطالبہ کر دیا۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کی شرح 44 فیصد سے زیادہ ہو چکی ہے۔ بجلی اور تیل کی قیمت ادا کرنا مڈل کلاس کے لیے ناممکن ہو گیا ہے۔فواد چوہدری نے مطالبہ کیا کہ ان حالات میں حکومت کو آئی ایم ایف سے ہونے والی ڈیل پر مکمل وضاحت دینا ہو گی اور تمام شرائط کو سامنے لانا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں شامل سیاستدانوں کی مالیاتی معاملات میں حیثیت متنازع ہے ان کی باتوں پر آنکھیں بند کر کے اعتبار نہیں کر سکتے۔
قبل ازیں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے آئی ایم ایف سے ڈیل کی کوشش کو ناکام بنانے کا الزام پاکستان تحریک انصاف پر لگا یا۔
مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ملک سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے اور خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ آئی ایم ایف معاہدے کے خلاف خط لکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پیر کو ہونے والے بورڈ اجلاس کے بعد پاکستان کو قرض کی قسط جاری کرے گا۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور خان جھگڑا نے ایک خط لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ کے پی کے حکومت آئی ایم ایف کی ضروریات پوری کرنے کے لیے وفاقی حکومت کے ساتھ تعاون نہیں کرے گی۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ تیمور خان جھگڑا پیر کو ان سے ملنے اسلام آباد آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے جمعہ کی شام تیمور خان جھگڑا سے فون پر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ بڑی حیرت ہوئی کہ پورا ملک پانی میں ڈوبا ہوا ہے اور ہمارے کچھ نادان دوست اپنی سیاسی دکانداری چمکانے میں لگے ہوئے ہیں ،میں ہاتھ جوڑتا ہوں کہ خدا کے لئے اس وقت سیاست نہ کریں اور جو پاکستانی سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں ان کی مدد کے لئے آ گے آ ئیں ۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے ملکی معیشت دائو پرلگا رہی ہے۔

Recent Posts

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰان نے2026 کے لئے ناظمات صوبہ کا اعلان کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰان نے دستور جماعت کے…

3 hours ago

مارشل لاء لگانے والےمعافی مانگیں تو9 مئی والےبھی معافی مانگ لیں گے، محمود خان اچکزئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اپوزیشن اتحادکے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ مارشل…

3 hours ago

ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق

لاہور( قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ مریم نواز سے پاکستان میں ترکمانستان کے سفیر عطاجان…

3 hours ago

سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں کارروائیاں ، 6 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں…

4 hours ago

تھیلیسیمیا کاہر مریض معاشرے کی خصوصی توجہ کا مستحق ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب کا عالمی دن پر خصوصی پیغام جاری

لاہور(قدرت روزنامہ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تھیلیسیمیا سے…

4 hours ago

فاسٹ باؤلر محمد عامر کی آئرلینڈ کیخلاف پہلے میچ میں شرکت مشکوک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر کی آئرلینڈ کیخلاف سیریز…

4 hours ago