لودھراں :ماں کی دوسری شادی سے ناراض سوتیلے بیٹوں نے باپ کو قتل کردیا

لودھراں(قدرت روزنامہ)لودھراں :ماں کی دوسری شادی سے ناراض سوتیلے بیٹوں نے باپ کو قتل کردیا . مقامی لوگوں کے مطابق 55 سالہ خادم حسین کو اس کے سوتیلے بیٹوں نے دوسری شادی پر دشمنی پر قتل کیا، مقتول نے دو ماہ قبل ملزمان کی والدہ سے دوسری شادی کی تھی .

تفصیلات کے مطابق لودھراں کے ایک گاؤں میں ماں کی دوسری شادی سے ناراض سوتیلے بیٹوں نے باپ کو قتل کر دیا .
مقامی لوگوں کے مطابق 55 سالہ خادم حسین کو اس کے سوتیلے بیٹوں نے دوسری شادی پر دشمنی پر قتل کیا . مقتول نے دو ماہ قبل ملزمان کی والدہ سے دوسری شادی کی تھی . اس حوالے سے تبایا گیا کہ مقتول پر جلال اور ہاشم نے حملہ کیا، جب وہ اللہ دتہ کے ساتھ گھر کے باہر کھڑا تھا، خادم حسین کی گردن کے پچھلے حصے، بازو اور ٹانگ پر چاقو سے وار کیا گیا .
حادم حسین اور اللہ دتہ نے ملزمان کو پکڑنے کی کوشش کی تو وہ دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے .

خادم حسین کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا . مقتول کے بیٹے خالد محمود کا کہنا تھا کہ ملزمان نے خادم حسین کو اغوا اور قتل کرنے کی پہلے بھی کوشش کی تھی . صدر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا . پولیس نے خالد محمود کی شکایت پر ملزمان کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 302 اور 34 کے تحت مقدمہ درج کر لیا . ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کاشف اسلم نے بتایا کہ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے . دوسری شادی کی دشمنی پر قتل کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے . فروری 2017 میں ایک خاتون کو مبینہ طور پر اس کے دو بیٹوں نے فیصل آباد میں گولی مار کر ہلاک کر دیاتھا .

. .

متعلقہ خبریں