مرغی کی فی کلو قیمت میں کمی کا امکان ، حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکومت نے مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی کیلئے چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا . وزارت خوراک کے ذرائع کے مطابق چوزے کی برآمد پرپابندی سے متعلق سمری تیار کرکے منظوری کیلئے بھجوا دی ہے .

جیو نیوز کے مطابق پابندی سے مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے کلو تک کمی آسکتی ہے . ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئی چیز سرپلس ہو تب برآمد کی جاتی ہے، یہاں قلت ہے . خیال رہے کہ ملک میں مرغی کے گوشت کی قیمت 750 روپے فی کلو سے زائد ہے .

. .

متعلقہ خبریں