’’سیلاب متاثرین کی بحالی میں بہت سال لگ جائیں گے’’ آرمی چیف نے امداد کی اپیل کردی

کراچی (قدرت روزنامہ) ’’سیلاب متاثرین کی بحالی میں بہت سال لگ جائیں گے’’ آرمی چیف نے امداد کی اپیل کردی۔چند دنوں سے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کررہا ہوں، کل بلوچستان کے علاقے اوتھل اور بیلا جب کہ آج میں خیر پور سندھ آیا ہوں، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ۔تفصیلات کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیلاب زدگان کیلئے امداد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب بہت بڑے پیمانے پر آیا ہے، بہت تباہی ہوئی ہے، سیلاب متاثرین کی بحالی میں بہت سال لگ جائیں گے۔
نجی ٹی وی نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے حوالے سے بتایا ہے کہ آرمی چیف نے کہا ہے کہ چند دنوں سے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کررہا ہوں، کل بلوچستان کے علاقے اوتھل اور بیلا جب کہ آج میں خیر پور سندھ آیا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کوریلیف فراہم کرنے کیلئے وفاقی اورصوبائی حکومتیں کوشش کر رہی ہیں، پاک آرمی، نیوی، ایئرفورس اور فلاحی ادارے بھی بحالی کیلئے کوشش کر رہے ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ سیلاب بہت بڑے پیمانے پر آیا ہے، بہت تباہی ہوئی ہے، سیلاب متاثرین کی بحالی میں بہت سال لگ جائیں گے، مخیر حضرات مشکل حالات میں سیلاب متاثرین کی مدد کریں۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہم اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں، وفاقی و صوبائی حکومتوں اور آرمڈ فورسز کے وسائل محدود ہیں۔

Recent Posts

مفتاح اسماعیل نے عمران خان کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بانی پی ٹی آئی عمران…

11 mins ago

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویسٹ انڈین کھلاڑی پر 5 سال کی پابندی عائد کردی

دبئی (قدرت روزنامہ) آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ’ڈیوون تھامس‘ پر 5…

1 hour ago

نان بائی ایسوسی ایشن نے 8 مئی کو شٹر ڈاؤن کا اعلان کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)نان بائی ایسوسی ایشن نے 8 مئی کو پنجاب اور خیبر پختونخوا میں شٹر…

2 hours ago

’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ کے لیے کپل شرما اور سنیل گروور کتنا معاوضہ لے رہے ہیں؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)6سال قبل آسٹریلیا میں کامیاب شوز کرنے کے بعد واپس بھارت آتے ہوئے کامیڈین…

2 hours ago

8 لاکھ سے زیادہ پاسپورٹس کی پرنٹنگ التوا کا شکار، فنڈز جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزرات خزانہ نے پاسپورٹ کا موجودہ بیک لاگ ختم کرنے کےلئے فنڈز…

2 hours ago

گندم خریداری: حافظ نعیم کا وزیراعلیٰ ہاوس پنجاب کے گھیراو کا اعلان، جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ

لاہور(قدرت روزنامہ ) جماعت اسلامی نے گندم کی خریداری نہ کئے جانے کے خلاف تحریک…

2 hours ago