انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویسٹ انڈین کھلاڑی پر 5 سال کی پابندی عائد کردی

دبئی (قدرت روزنامہ) آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی ’ڈیوون تھامس‘ پر 5 سال کی پابندی عائد کر دی ہے ، اس دوران وہ کسی قسم کی کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈیون تھامس نے سری لنکا کرکٹ (SLC)، امارات کرکٹ بورڈ (ECB) اور کیریبین پریمیئر لیگ (CPL) کے انسداد بدعنوانی کوڈز کی سات شقوں کی خلاف ورزی کا الزام قبول کیا جس پر آئی سی سی نے سزا سناتے ہوئے انہیں 5 سال کیلئے کسی بھی قسم کی کرکٹ کیلئے نااہل قرار دیدیا ہے ۔

آئی سی سی کے جنرل مینجر ایلیکس مارشل نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ ڈیوون انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے رہے جبکہ انہوں نے اینٹی کرپشن کے کئی سیشنز میں بھی شرکت کی اس لیے انہیں معلوم تھا کہ اینٹی کرپشن کوڈ آف کنڈٹ کے متعلق ان کے فرائض کیا ہیں لیکن اس کے باوجود بھی وہ ان پر پورا نہیں اترے۔یہ پابندی مناسب ہے اور اس سے کھلاڑیوں اور بدعنوانوں کو ایک مضبوط پیغام جانا چاہئے کہ ہمارے کھیل کو خراب کرنے کی کوششوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

Recent Posts

انٹرنیٹ کی بندش، بھارت مسلسل چھٹی مرتبہ پہلے نمبر پر آگیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) دنیا کی نام نہاد سب سے بڑی جمہوریت مسلسل چھٹے سال…

35 mins ago

ملک میں آئی ٹی کا انقلاب دیکھنا چاہتی ہوں، 10 کمپنیاں اپنے آفس بنانے آرہی ہیں، فلم سٹی بھی بنے گا : مریم نواز کا خطاب

لاہور ( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نواز شریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ…

39 mins ago

ویرات کوہلی نے پاکستان آنے کے حوالے سے اچھی بات کی، شاہد آفریدی کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی…

49 mins ago

پاکستان کا پہلا نوازشریف آئی ٹی سٹی پراجیکٹ، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کمرشل لانچنگ کر دی

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے نوازشریف آئی ٹی سٹی…

54 mins ago

سارہ علی خان کی شادی سے متعلق خبریں گردش کرنےلگیں، پٹودی خاندان کا داماد کون ہے؟

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ کے چھوٹے نواب…

2 hours ago

معاشی مسائل کےشکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ کےد وران چائے پر کتنے پیسے خرچ کیے ؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معاشی مسائل کا شکار پاکستانیوں نے گزشتہ 10 ماہ میں 54…

2 hours ago