ٹیلیفونک گفتگو سے عمران خان کی پالیسی بے نقاب ہوگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) آئی ایم ایف سے ڈیل کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت ترین کی صوبائی وزراء تیمور جھگڑا اور محسن لغاری کی مبینہ آڈیو کال لیک ہو گئی۔اسی حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہا ہے کہ ملکی مفاد کو داو پر نہیں لگانا چاہیے۔ٹیلی فونک گفتگو سے عمران خان کی پالیسی بے نقاب ہوگئی ہے۔
جن لوگوں نے اس قسم کی گفتگو کی ان کو معافی مانگنی پڑے گی۔جب کہ وفاقی وزیر شیریں رحمان نے کہا کہ ملک کو ٹھیس پہنچانے کی بات سنگین جرم ہے۔اس سوچ کی عکاسی باعث صدمہ ہے۔شوکت ترین کی آڈیو سن کر سکتے میں چلی گئی۔پیپلزپارٹی کے ساتھ کیا کچھ نہیں ہوا لیکن ملک کو کبھی ٹھیس پہنچانے کی بات نہیں کی،انہوں نے کہا کہ ملکی مفاد کو نقصان نہ پہنچانا ہماری تربیت کا حصہ ہے۔
خیال رہے کہ آڈیو میں شوکت ترین نے محسن لغاری کو کہا کہ یہ جو آئی ایم ایف کو 750 ارب کی کمٹمنٹ دی ہے آپ سب نے سائن کیا ہے،آپ نے اب کہنا ہے کہ ہم نے جو کمٹمنٹ دی تھی وہ سیلاب سے پہلے تھی ، آپ نے اب لکھنا ہے کہ سیلاب کی وجہ سے ہمیں بہت پیسہ خرچ کرنا پڑے گا ، آپ نے اب یہ لکھنا ہے کہ ہم یہ کمٹمنٹ پوری نہیں کر پائیں گے، یہی لکھنا ہے کہ آپ نے اور کچھ نہیں کرنا۔
شوکت ترین نے مزید کہا کہ ہم سب چاہتے ہیں ان پر دباؤ بڑھے۔یہ ہمیں اندر کرا رہے ہیں اور ہم پر دہشتگردی کے الزامات لگا رہے ہیں ، یہ بالکل اسپاٹ فری جا رہے ہیں یہ نہیں ہونے دینا۔شوکت ترین نے کہا کہ تیمور بھی ایک گھنٹے میں کرکے بھیج رہا ہے اور آپ بھی ذرا کہیں، مجھے بھیج دیں۔پھر ہم یہ کرکے وفاقی حکومت کو بھیج دیں گے، پھر ہم اس کو آئی ایم ایف کے نمائندوں کو ریلیز کر دیں گے۔
شوکت ترین کی بات پر محسن لغاری نے سوال کیا کہ کیا اس ریاست کو نقصان نہیں ہوگا؟ جس کا جواب دیتے ہوئے شوکت ترین نے کہا یہ جس طرح چئیرمین اور دیگر کو ٹریٹ کر رہے ہیں اس سے ریاست کو نقصان نہیں ہو رہا؟۔دیکھو یہ تو ضرور ہو گا کہ آئی ایم ایف کہے گا پیسے کہاں سے پورے کریں گے، یہ منی بجٹ لے کر آ جائیںگے۔یہ ہمیں مس ٹریٹ کر رہے ہیں اور ریاست کے نام پر بلیک میل کر رہے ہیں۔
ہم ان کی مدد کرتے جائیں تو یہ تو نہیں ہو سکتا اور یہ ہم نے کل طے کیا ہے۔شوکت ترین نے کہا یہ آئی ایم ایف کو ریلیز کرنا ہے یا نہیں یہ ہم چئیرمین سے پوچھ لیں گے۔محسن لغاری نے کہا کہ سوشل میڈیا سے پاور فل ٹول ہی کوئی نہیں۔شوکت ترین نے جوابا کہا کہ ہاں تو ہمیں ریلیز کرنے کی ضرورت ہی نہیں۔وہ سوشل میڈیا خود ہی کر دے گا۔شوکت ترین نے کہا کہ تیمور کہہ رہا تھا میں اس کے نمبر ٹو کو بہتر جانتا ہوں وہ ویسے ہی لیک کردے گا، ہم ایسا سین کریں گے کہ یہ نظر نہ آئے کہ ریاست کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے تاحال اس آڈیو پر کوئی موقف یا وضاحت پیش نہیں کی گئی۔

Recent Posts

تربت اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.2 ریکارڈ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے علاقے تربت سمیت گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس…

7 mins ago

چلاس میں شاہراہ قراقرم پر بس کھائی میں گرگئی

پشاور(قدرت روزنامہ)چلاس میں شاہراہ قراقرم پر یشوخل داس کے مقام پر مسافر بس کھائی میں…

10 mins ago

آپ اپنی آئینی حدود جانتے ہیں مگر تجاوز کئی گنا زیادہ ہوتا ہے، مولانا فضل الرحمٰن

کراچی(قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اسٹیبلشمنٹ کو انتباہ کرتے ہوئے…

18 mins ago

مردوں کے مقابلے میں خواتین کا زیادہ عرصے تک بیماریوں کا سامنا کرنے کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایک طویل مگر منفرد تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ مردوں کے…

27 mins ago

مشکے کرفیو جیسا منظر پیش کررہا ہے، مقامی لوگوں کو ہراساں کرنا بند کیا جائے، سمی دین بلوچ

مشکے(قدرت روزنامہ)وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز وی بی ایم پی کی جنرل سیکرٹری و جبری…

34 mins ago

ہماری جدوجہد کا مقصد بلوچ طلبا کو علم کی فراہمی اور قومی شعور دلانا ہے، بی ایس او پجار

پنجگور(قدرت روزنامہ)بی ایس او بچار پنجگور زون کے نو منتخب ضلعی عہدیداران کا تعارفی اجلاس…

41 mins ago