یہاں صحیح سیلاب آ رہے ہیں، سیدہ بشریٰ اقبال قوم پر برس پڑیں

کراچی (قدرت روزنامہ)سابق رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت کی سابقہ، پہلی اہلیہ، سیدہ بشریٰ اقبال کی جانب سے ناانصافی سے متعلق قوم سے ناراضی کا اظہار کیا گیا ہے۔معروف میزبان و اسلامک اسکالر بشریٰ اقبال نے پاکستان میں حالیہ شدید بارشوں کے سبب آنے والے سیلاب اور آفات کو پاکستانی قوم پر جائز قرار دیا ہے۔


انہوں نے اپنی ایک نئی ٹوئٹ میں قوم سے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ صحیح سیلاب آ رہے ہیں یہاں، جہاں معصوم بچیوں کے ساتھ جانوروں سے بھی بد تر سلوک کیا جائے اور ملزمان کو پھر بھی سر عام پھانسی نہ دی جائے تو آسمانی آفتیں ہی آتی ہیں۔
سیدہ بشریٰ اقبال کا کہنا ہے کہ اللّٰہ کی پکڑ سے کوئی نہیں ڈرتا یہاں۔واضح رہے کہ اس وقت پاکستان کا بیشتر حصہ سیلابی صورتحال سے دو چار ہے۔سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے پاکستان سمیت بیرونِ ملک سے بھی امداد بھیجی جا رہی ہے۔