کیا آپ جانتے ہیں کہ پاکستان میں وہ کونسے لوگ ہیں جو ہر سال مفت حج کرتے ہیں، حیران کن انکشافات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اسلام آباد پولیس نے ہر سال مفت حج کرنے والے اپنے افسران کی فہرست مرتب کرتے ہوئے انکوائری شروع کر دی ۔ نجی ٹی وی اسلام آباد پولیس نے ہر سال مفت حج کرنے والے اپنے محکمے کے افسران کی کھوج شروع کی اور 20 افراد کی فہرست مرتب کی ، یہ افسران ہر سال خدام الحجاج کے طور پر جاتے تھے ،
ان میں ڈی ایس پی ، انسپکٹر ، سب انسپکٹر سمیت 20 ملازمین شامل ہیں ۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایک ڈی ایس پی 8 مرتبہ جبکہ ایک سب انسپکٹر 5 مرتبہ مفت حج کر چکے ہیں ،متعدد بار مفت حج کرنے والوں میں ایڈمن آفس اور دفتر میں تعینات افسران کا قریبی سٹاف بھی شامل ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق مفت حج کرنے والے وزارت مذہبی امور کی ملی بھگت سے ہر سال نام شامل کرا لیتے ہیں ۔