سکھر (قدرت روزنامہ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان 5 ستمبر سے سندھ میں سیلاب متاثرین کی امدادی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے . تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے دورہ سندھ کا اعلان کردیا گیا ، عمران خان سندھ میں سیلاب متاثرین کی امدادی سرگرمیوں کا آغاز 5 ستمبر سے کریں گے .
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان 5 ستمبر کو سکھر پہنچیں گے .
پی ٹی آئی نے بی ایڈ کالج شکارپور پھاٹک پر کیمپ لگانے کیلئے درخواست جمع کرادی تھی ، عمران خان 5 ستمبرکو ریلیف کیمپ کا دورہ کریں گے اور متاثرین کے ساتھ کھانا کھائیں گے . رہنماپی ٹی آئی صوفی بابر نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیمپ لگانے کی اجازت نہیں دی جارہی ، ایک روز قبل ڈی سی سکھر نے کیمپ لگانے کی اجازت دی تھی .
ڈی سی سکھر جاوید احمد کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے کیمپ لگانے کیلئے تحریری درخواست دی ہے، تمام چیزوں کاجائزہ لیکرپی ٹی آئی کو کیمپ لگانے کی اجازت دیں گے . جاوید احمد کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اور تمام تر انتظامات کے بعد پی ٹی آئی کو اجازت دیں گے .