وائی فائی کےصحیح استعمال کیلئے تعلیم یافتہ ہونا ضروری ہے، شاہد آفریدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ملک میں وائی فائی ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے رجحان کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وائی فائی کو صحیح استعمال کرنے کے لیے پہلے تعلیم یافتہ ہونا ضروری ہے . شاہد آفریدی نے نجی ٹی وی کے ایک شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں میزبان احسن خان کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ ہمارے ملک میں بہت سارے دیہی علاقے ایسے ہیں جہاں تعلیم کی سہولت ابھی موجود نہیں ہے اور وائی فائی پہلے پہنچ گیا .

انہوں نے کہا کہ وائی فائی چلانے کے لیے تعلیم حاصل کرنا ضروری ہے، کسی چیز کے استعمال کے لیے پہلے آپ کے پاس تعلیم تو ہو . شاہد آفریدی نے کہا کہ کس طرح سےہم نے ٹک ٹاک کااستعمال کیا ، کتنے حادثات ہوئے ہیں اس ملک میں ، کسی کو پتا ہی نہیں ہیں کہ کس لیے استعمال کیا جاتا ہےاور کتنا استعمال کرتے ہیں . انہوں نے مزید کہا کہ ہماری نئی نسل کی جانب دیکھیں ، میں 12 ، 13 سال کے بچوں کے ہاتھوں میں موبائل دیکھ کر حیران ہوجاتا ہوں . شاہد آفریدی نے بتایا کہ ان کی بیٹی ابھی 19 سال کی ہوئی تو انہوں نے اسے موبائل لے کر دیا ہے . انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایسا وقت ہوتا ہے جب بچوں کو اپنےٹارگیٹس اور خوابوں کو پورا کرنا ہوتا ہے تو ایسی چیزوں سے ان کا دھیان بٹ جاتا ہے . سابق کرکٹر نے کہا کہ ان کاخیال ہے کہ ہر چیز کا ایک وقت ہوتا ہے ہر چیز اپنے وقت پر اچھی لگتی ہے . . .

متعلقہ خبریں