متھیرا نے تمام ’ نامناسب‘ انسٹا پوسٹس ڈیلیٹ کردیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)متنازع میزبان متھیرا نے محرم الحرام کے احترام میں اپنی تمام تر انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کردی ہیں۔
اگر ابھی متھیرا کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نظر دوڑائی جائے تو صرف دو پوسٹس نظر آئیں گی جو انہوں نے حال ہی میں محرم کے حوالے سے کی ہیں۔
متھیرا نے تمام ’ نامناسب‘ انسٹا پوسٹس ڈیلیٹ کردیں
اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کے معاملے پر انہوں نے دو انسٹاگرام اسٹوریز شیئر کیں جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ محرام الحرام کے احترام میں اپنی تمام نامناسب انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کر رہی ہیں۔

3 2 2 300x171

انہوں نے لکھا کہ میں نے اپنی تمام تصاویر کچھ عرصے کے لیے ہٹا دی ہیں کیونکہ محرم کے یہ دن ہر انسان کے لیے مختلف ہوتے ہیں، میں مجالس میں شرکت کرتی ہوں اس لیے نہیں چاہتی کہ میرے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی کچھ نامناسب مواد موجود ہو۔متھیرا نے لکھا کہ ہر کسی کو اپنی زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے لہذا مجھے الزام دینا اور نفرت پھیلانا بند کریں۔