منچھر میں کٹ لگا دیا گیا، وزیرِ اعلیٰ کا آبائی حلقہ ڈوبنے کا خطرہ

کراچی (قدرت روزنامہ)منچھر جھیل کو باغ یوسف کےمقام پر کٹ لگا دیا گیا، وزیرِ اعلیٰ سندھ کا آبائی حلقہ یو سی واہڑ بھی متاثر ہوسکتا ہے۔ڈپٹی کمشنر فرید مصطفیٰ کےمطابق منچھرجھیل کو آر ڈی 14 اور 15 پر کٹ لگایا گیا ہے۔جھیل میں کٹ لگانے سے 5 یونین کونسلوں کی 83 ہزار سے زائد آبادی کی نقل مکانی جاری ہے۔
ڈی سی کا کہنا ہے کہ لوگوں کو ٹرانسپورٹ اور ان کی رہائش کے لیے انتظامات کیے گئے ہیں۔منچھرجھیل میں کٹ لگنے کے بعد وزیرِ اعلیٰ سندھ کا آبائی حلقہ یو سی واہڑ سمیت بوبک،جعفر آباد،چنا اور یو سی اراضی زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔
پانی سے شہباز ایئر پورٹ، پاک عرب آئل ریفائنری بھی متاثر ہونے کا امکان ہے۔جھیل کاپانی باغ یوسف کا راستہ اختیار کرتے ہوئے گاؤں کرم پور اور انڈس لنک کے درمیان کا راستہ لیتا ہوا ریلوے ٹریک کو ڈبوتا ہوا دریائے سندھ میں داخل ہوگا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ کٹ کے بعد منچھر جھیل سے 30 فیصد پانی کا دباؤ کم ہوگا۔

Recent Posts

بھارت میں شخص نے شراب پی کر پولیس کو بلا لیا، ایسا مطالبہ کر دیا کہ سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارت میں ایک شخص نے دیوالی کے موقع پر شراب کے نشے میں…

4 mins ago

’میرا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں‘، لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف احتجاج میں ملوث فرد نے معافی مانگ لی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پاکستان تحریک…

17 mins ago

سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دیدی

سرکاری حج پیکج 10 لاکھ 65 ہزار سے 10 لاکھ 75 ہزار کے درمیان رکھنے…

25 mins ago

فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کی فلک جاوید کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے میں درخواست

لاہور (قدرت روزنامہ)فواد چودھری کی اہلیہ حبافواد نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)…

41 mins ago

عوام اب نہ نکلیں تو آئندہ نسلیں چیونٹیوں کی طرح زندگی گزاریں گے،عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کو ملک پر مسلط قبضہ اور…

45 mins ago

جسٹس منیب اختر کےخلاف سپریم جوڈیشل میں درخواست دائر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جج جسٹس منیب اختر کے خلاف سپریم…

56 mins ago