مون سون بارشوں کے دوران آسمانی بجلی گرگئی، کم از کم 23 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

نئی دہلی (قدرت روزنامہ)مشترقی بھارت میں مون سون کی بارشوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے کم از کم 23 افراد ہلاک ہو گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکام نے بتایا کہ ریاست بہار میں ہلاکتیں بدھ اور جمعہ کی درمیانی شب شدید خراب موسم کے دوران ہوئیں، متاثرین زیادہ تر کسان اور مزدور تھے۔

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ہلاکتوں پر تعزیت کا اظہار کیا اور متاثرین کے اہل خانہ کو معاوضہ دینے کا وعدہ کیا۔ بہار کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے کے مطابق گزشتہ دو دنوں میں مرنے والے 13 افراد کے علاوہ جمعہ کو ریاست کے کئی حصوں میں 11 افراد ہلاک ہوئے۔