سڑکیں بند ہونے سے کروڑوں روپے کی سبزیاں اور پھل سڑ گئیں ۔۔ کیا اب تمام سبزیاں اور پھل مزید مہنگے ہو جائیں گے؟
قلعہ عبداللہ(قدرت روزنامہ)قلعہ عبداللہ میں سیلاب کی وجہ سے شاہراہوں کی بندش کے باعث پھنسے ہوئے ٹرکوں میں موجود کروڑوں روپے مالیت کے پھل اور سبزیاں ضائع ہوگئے۔ قومی شاہراہوں کی مسلسل بندش کے خلاف گڈز ٹرانسپورٹ کمپنیوں کی جانب سے ہڑتال کی کال دی گئی تھی۔
اس سلسلے میں گڈز ٹرانسپورٹ کمپنی مالکان نے کوئٹہ چمن شاہراہ کو احتجاجاً بندکردیا، جس کے نتیجے میں سیکڑوں چھوٹی بڑی گاڑیاں اور ٹرالر پھنس گئے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ کے پی کے ،پنجاب اور سندھ جانے والی شاہراہیں گزشتہ 2 ہفتوں سے بند ہیں اور اس کی وجہ سے ٹرکوں میں موجود سیب ، انگور اور سبزیاں گل سڑ چکی ہیں۔ فروٹ اور سبزیاں خراب ہونے سے کروڑوں کا نقصان پہنچا ہے۔