افغان کرکٹر راشد خان نے افغانستان کی صورتحال پر کیا کہا؟

افغانستان (قدرت روزنامہ)افغانستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی اور لیگ اسپنر راشد خان نے بھی اپنے ملک کی موجودہ صورتحال پر اظہارِ خیال کیا ہے۔


ملک کی ایسی صورتحال پر کرکٹر راشد خان نے اپنے ایک ٹوئٹ میں ’امن‘ لکھا۔ساتھ ہی انہوں نے دعا کیلئے ہاتھ اُٹھائے اور افغانستان کے جھنڈے کی ایموجی کا استعمال کیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز طالبان نے افغانستان کے دارالحکومت کا کنٹرول بھی سنبھال لیا ہے، طالبان نے صرف 10دنوں میں ہی تقریباً پورے ملک کا کنٹرول حاصل کرلیا۔طالبان نے خوست کے ساتھ ساتھ دایکندی کے دارالحکومت نیلی کا کنٹرول بھی حاصل کیا، افغان صدر اشرف غنی ملک سے فرار ہوگئے اور طالبان صدارتی محل میں داخل ہوگئے۔