ملک کی ایسی صورتحال پر کرکٹر راشد خان نے اپنے ایک ٹوئٹ میں ’امن‘ لکھا .Peace 🤲🏻🤲🏻🤲🏻🇦🇫🇦🇫🇦🇫
— Rashid Khan (@rashidkhan_19) August 15, 2021
ساتھ ہی انہوں نے دعا کیلئے ہاتھ اُٹھائے اور افغانستان کے جھنڈے کی ایموجی کا استعمال کیا . یاد رہے کہ گزشتہ روز طالبان نے افغانستان کے دارالحکومت کا کنٹرول بھی سنبھال لیا ہے، طالبان نے صرف 10دنوں میں ہی تقریباً پورے ملک کا کنٹرول حاصل کرلیا . طالبان نے خوست کے ساتھ ساتھ دایکندی کے دارالحکومت نیلی کا کنٹرول بھی حاصل کیا، افغان صدر اشرف غنی ملک سے فرار ہوگئے اور طالبان صدارتی محل میں داخل ہوگئے . . .