300 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والوں کے لیے خوشخبری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کم بجلی استعمال کرنے والے شہریوں کے لیے ریلیف پر عملدر آمد شروع ہوگیا ہے، 300 اور اس سے کم یونٹ والے صارفین سے فیول چارج وصول نہیں کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیر اعظم کے حکم پر فیول ایڈجسٹمنٹ چارج کے ریلیف کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کم بجلی استعمال کرنے والے شہریوں کے لیے ریلیف پر عملدر آمد شروع ہوگیا ہے، 300 اور اس سے کم یونٹ والے صارفین سے فیول چارج وصول نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بل کی ادائیگی کی آخری تاریخ میں بھی توسیع کر دی گئی، جو شہری بل ادا کر چکے ہیں ان کے لیے آئندہ ماہ کے بلوں سے مطلوبہ رقم کم کر دی جائے گی۔