شاہنواز دھانی انجری کا شکار۔۔ اُن کی جگہ آج قومی ٹیم میں کون سا باؤلر کھیلے گا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آج ایشیاء کپ کے سپر 4 مرحلے میں پاکستان بھارت کے مد مقابل ہونے جا رہاہے۔ پاکستانی شائقین کرکٹ کو امید ہے کہ آج کے میچ میں پاکستان بھارت کو شکست دے گا۔
وہیں بڑے ٹاکرے سے قبل پاکستانی ٹیم کو ایک بڑا دھچکا لگا جب فاسٹ باؤلر شاہ نواز دھانی کی انجری سامنے آئی۔ فاسٹ باؤلر کے انجرڈ ہونے کے بعد پاکستان کرکٹ کے 2 باسٹ باؤلر حسن علی اور محمد حسنین کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر محمد حسنین کو فائنل الیون میں شامل کیا جا سکتا ہے۔
15 2 1 300x169
دوسری جانب بھارت کے آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا بھی انجری کے باعث ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد ایشیا کپ سے باہر ہو چکے ہیں۔ ان کی جگہ لیگ اسپنر ایکسر پٹیل کو ٹیم میں شامل کرنے کی اطلاعات ہیں۔