نصرت سحر عباسی نے حجاب شروع کردیا

كراچی(قدرت روزنامہ)رکن سندھ اسمبلی جی ڈی اے نصرت سحر عباسی نےحجاب شروع کردیا۔ نصرت سحر نے ویڈیو پیغام کے ذریعے پردہ کرنے کی وضاحت بھی کی، انہوں نے کہا کہ اللہ پاک نے مجھے ہدایت دی ہے، ہدایت کسی کو بھی اچانک ہی ہوتی ہے۔


نصرت سحر عباسی نے کہا کہ کئی لوگ اچانک اسلام قبول کر لیتے ہیں، مجھے بھی ایمان ملا ہے اور ہدایت ملی ہے۔