اسلامی ملک میں بھی مسجد کے تقدس کا خیال نہیں ۔۔ دیکھیں کیسے فلمی انداز میں لڑکی نے فیصل مسجد میں ویڈیو بنا ڈالی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلمانوں کی عبادت کی جگہ جسے مسجد (اللہ کا گھر ) کہا جاتا ہے . اسے دین اسلام میں بہت اہم مقام حاصل ہے .

مگر اب ایک ویڈیو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر گردش کر رہی ہے جس میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ مذکورہ لڑکی فیصل مسجد میں ویڈیو بنا رہی ہے .


یہی نہیں بلکہ اس کے عکس میں کسی فلم کی دھن بھی چل رہی ہے اور تو اور اس لڑکی نے مسجد کے کئی ایک مقامات پر مختلف انداز سے ویڈیو بنوائی .
اس ویڈیو پر اب عوام کی جانب سے خوب تنقید کی جا رہی ہے . جس صارف نے یہ ویڈیو شیئر کی ان کا کہنا تھا کہ کچھ عرصے سے مسجد کے احاطے میں ایسی واہیات ویڈیوز سامنے آتی ہیں، اب تو فیصل مسجد میں کپل شوٹس، ٹک ٹاک ویڈیوز بنایا معمول بن گیا ہے . ذرا مسجد کے تقدس کا خیال نہیں .

. .

متعلقہ خبریں