مردوں میں کمزوری ہو سکتی ہے، وہ کون سی غذائیں ہیں جو مردوں کے لیے خطرناک ہو سکتی ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صحت کے حوالے سے مرد حضرات اکثر پابندی نہیں کرتے ہیں، جس کے صورتحال کچھ یوں سامنے آتی ہے، کہ مرد صحت پر سمجھوتہ کر لیتا ہے۔ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو 5 ایسی ہی غذاؤں کے بارے میں بتائیں گے جو کہ آپ کی صحت کے لیے خطرناک ہو سکتی ہیں۔


صبح کے ناشتے میں جو مرد حضرات تیل میں تلے ہوئئے ٹوسٹر یا اسی سے منسلک چیزیں کھاتے ہیں، تو ان لوگوں کے لیے مشکل ہو سکتی ہے، ان کا وزن بھی بڑھ سکتا ہے اور کیلریز بھی خطرناک حد تک بڑھ سکتی ہیں۔
امریکی ایگرکلچر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے تحقیق کے بعد یہ کہنا ہے کہ صبح کے ناشتے میں پروٹین سے بھرپور غذا کا ہونا بے حد ضروری ہے۔ دوسری جانب پروٹین اور فائبر سے بھرپور غذا مردوں کے لیے آگے چل کر فائدہ پہنچا سکتی ہے۔
امریکی جنرل آف کلینکل نیوٹریشن کی جانب سے کی جانے والی تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ پروٹین سے بھرپور غذاؤں کا استعمال بلڈ شوگر کو کنٹرول رکھنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔اسی طرح جو مرد حضرات دوپہر کے کھانے میں saturated fat. سے بھرپور غذا کو نوش کرتے ہیں تو جان لیں یہ آپ کی صحت کو بگاڑنے کی ایک وجہ بن سکتی ہے۔
تلی ہوئی چیزوں کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ یہ بُرے کولیسٹرول کو بڑھنے میں مدد کر سکتی ہے، جو کہ بعدازاں دل کے دورے کے خطرے کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے، یہ کہنا ہے امریکی ادارہ رائے امراض قلب کا۔

اسی لیے اگر آپ نے دوپہر کے کھانے میں گوشت ہی کھانا ہے یا سینڈچ میں گوشت کا مزاح ہی لینا ہے تو چکن کی روسٹ کی ہوئی بوٹیوں کا استعمال کر سکتے ہیں جو کہ اس طرح نقصان نہیں پہنچائے جس طرح یہ زیادہ saturated fat والی غذائیں پہنچاتی ہیں۔
پسلی کا گوشت عام طور پر کئی افراد پسند کرتے ہیں، مگر یہ بھی خطرناک ہو سکتا ہے۔ یہ منحصر ہے کہ اسے کس طرح پکایا جا رہا ہے۔ امریکی ریاست ورجینیا کے کارڈیولاجسٹ دیپک تلریجا کا کہنا ہے کہ ہڈی کے بغیر والے گوشت کے ایک حصے میں 16 تک کا فیٹ موجود ہوتا ہے۔ یہ فیٹ آگے چل کر آپ کی صحت کو نقصان پہنچانے میں کردار ادا کر سکتا ہے۔