کوہلی اور دھونی کی بیگمات کا آپس میں کیا تعلق ہے؟

ممبئی(قدرت روزنامہ)انڈین کرکٹ ٹیم کے دو بہترین کھلاڑی ویرات کوہلی اور مہندرا سنگھ دھونی کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔آج ہم آپ کو انکی بیگمات کے بارے میں بتائیں گے انکا آپس میں کیا تعلق ہے۔

24 2 1 300x215
انڈین میڈیا کے مطابق انوشکا شرما جب آسام میں رہتی تھیں تو یہ وہاں کے سینٹ میری اسکول میں تعلیم حاصل کر رہیں تھیں، دوسری جانب دھونی کی اہلیہ ساکشی بھی اسی اسکول میں زیر تعلیم تھیں لیکن یہ ایک دوسرے کو اس وقت نہیں جانتی تھیں۔
2013 میں انوشکا شرما نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ ان کی جب ساکشی سے بات ہوئی تو انہوں نے کہا کہ وہ آسام کے ایک بہت چھوٹے شہر میں رہتی تھیں اور سینٹ میری اسکول میں پڑھتی تھیں اتفاق سے انوشکا شرما بھی اسی اسکول میں زیر تعلیم تھیں۔

24 3 1 300x282
ساکشی دھونی اور انوشکا شرما کی اسکول کی گروپ فوٹو سوشل میڈیا پر موجود ہیں جس میں دونوں ایک اسکول فنکشن میں نظر آ رہی ہیں۔
24 4 300x207
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انوشکا گلابی رنگ کے لہنگا چنی میں نظر آ رہی ہیں اور دوسری جانب ساکشی نے پریوں کا لباس پہنا ہوا ہے۔