ثمینہ سے شادی کیلئے آنسو بھی بہائے تھے: ہمایوں سعید کا انکشاف
لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستانی سپر سٹار ہمایوں سعید نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی اہلیہ ثمینہ سے شادی کے لئے آنسو بھی بہائے تھے۔پاکستان کے مشہور اداکار اور پروڈیوسر ہمایوں سعید نے کہا کہ میں ثمینہ کو بے حد پسند کرتا تھا، کافی عرصہ میری اور ثمینہ کی بات چیت رہی،
جب شادی کا وقت آیا اور ہمیں شادی کا طے کرنا تھا تو میں رونے لگا کہ کہیں اس کی شادی کہیں اور نہ ہو جائے، میں نے کہا مجھے اسی سے شادی کرنی ہے۔ہمایوں سعید نے بتایا کہ میرے والدین نے مجھ سے کافی لڑائی کی، ماں باپ بولتے تھے کہ ابھی تمہاری شادی کا وقت نہیں ہے لیکن بالآخر ہماری شادی ہو گئی۔