کرک میں زمین کے تنازع پر فائرنگ ،6 افراد ہلاک

کرک(قدرت روزنامہ) خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں زمین کے تنازع پر ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کرک کے علاقے میٹھا خیل میں پیش آیا جہاں 2 گروپوں میں زمین کے تنازع پر گولیاں چل گئیں۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ پولیس واقعے کی تحقیقات کررہی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا، جب اندرونِ سندھ کے ضلع خیر پور میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔پولیس نے بتایا تھا کہ فائرنگ کا واقعہ گاؤں گل حسن منگنیجو میں پیش آیا جہاں کئی روز سے دو گروپوں میں زمین کا تنازعہ چل رہا تھا۔
فریقین میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی تھی اور حالات کو قابو میں کیا تھا۔پولیس نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردیے تھے، اور ملزمان کی گرفتار بھی عمل میں آئی تھی۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

37 mins ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

51 mins ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

55 mins ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

1 hour ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

2 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

2 hours ago