باپ باپ ہوتا ہے، مشعال ملک کا پاکستان کی جیت پر ردعمل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ 2022 کے سپر فور مرحلے کے گزشتہ روز ہوئے سنسنی خیز میچ میں پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر ایونٹ کے ابتدائی مرحلے کی ہار کا بدلہ لے لیا۔
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے پاکستان کی جیت پر سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر خوشی کا اظہار کیا۔


مشعال ملک نے قومی ٹیم کی جیت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ باپ باپ ہوتا ہے۔
یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی اور آصف علی کا کیچ چھوڑنے والے بھارتی فاسٹ بولر ارش دیپ سنگھ سمیت دیگر ہیش ٹیگ کا اضافہ کیا۔
پاکستان نے بدلہ لے لیا، سپر فور میں بھارت کو شکست
واضح رہے کہ ایشیا کپ 2022 کے سپر فور مرحلے کے میچ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد بھارت کو آخری اوور میں 5 وکٹوں سے شکست دی۔پاکستان نے بھارت کا 182 رنز کا ہدف محمد رضوان اور محمد نواز کی شاندار اننگز کی بدولت آخری اوور میں پورا کیا، رضوان نے 71 اور نواز نے 20 گیندوں پر 42 رنز کی اننگز کھیلی۔