ڈالر آج مزید مہنگا ہو گیا

کراچی (قدرت روزنامہ)امریکی ڈالر ایک بار پھر اڑان بھر رہا ہے جس کی وجہ سے پاکستانی روپے کی قدر کم ہو رہی ہے۔آج کاروباری دن کے آغاز میں ڈالر چند پیسے مہنگا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 2 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 219 روپے کا ہو گیا ہے۔
اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان
اُدھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار میں منفی رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 108 پوائنٹس کم ہونے کے بعد 42200 پر آ گیا ہے۔